آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو رواں ماہ پاکستان کے دورے پرآئیں گے

آئی سی سی 2023 سے 2031 کے ایونٹس کی میزبانی کیلیے بورڈز کی مشاورت سے مجوزہ فہرست تیار کرنا چاہتی ہے۔

آئی سی سی 2023 سے 2031 کے ایونٹس کی میزبانی کیلیے بورڈز کی مشاورت سے مجوزہ فہرست تیار کرنا چاہتی ہے۔ فوٹو:فائل

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو مانو سواہنے رواں ماہ پاکستان آئیں گے۔


ذرائع کے مطابق مانو سواہنے لاہور اور اسلام آباد میں پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ آئی سی سی 2023 سے 2031 کے ایونٹس کی میزبانی کیلیے بورڈز کی مشاورت سے مجوزہ فہرست تیار کرنا چاہتی ہے۔ پی سی بی بھی مستقبل میں 1،2 ایونٹس کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔

ایونٹس میں ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویمنزٹورنامنٹس، انڈر 19 ورلڈ کپ اور کوالیفائنگ راؤنڈز شامل ہیں، مانو سواہنے پاکستان سے قبل بنگلہ دیش بھی جائیں گے۔
Load Next Story