چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کے خلاف حکم امتناع برقرار
عدالت نے سابق چیئرمین ذکا اشرف کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت دسمبرکے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈکے انتخابات،الیکشن کمیشن کوفیس کی ادائیگی کیخلاف حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سابق چیئرمین ذکا اشرف کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت دسمبرکے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔
جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے کہاکہ اپیلوںکی سماعت تک پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین کا انتخاب نہیں ہوسکتا ، پاکستان کرکٹ بورڈکے وکیل تفضل رضوی نے عدالت سے پوچھاکہ ایسے حالات میں عبوری کمیٹی کام کرسکتی ہے یا نہیں؟
جسٹس ریاض احمد خان نے کہاکہ جس طرح صورت حال چل سکتی ہے اسی طرح چلنے دیں۔ تفضل رضوی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ جنوبی افریقہ کے دورے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 20کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے، دور ے سے حاصل ہونے والی رقوم سے پی سی بی کے ملازمین کو تنخواہیں اداکی گئی ہیں۔ عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے حوالے سے29اکتوبرکے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سماعت دسمبرکے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے ۔