مصباح اور وقار کے انڈر19 ورلڈ کپ کیلئے نوجوان کرکٹرز کو مشورے

ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ نے نوجوان کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے

جنوبی افریقامیں 17 جنوری سے انڈر19 ورلڈکپ کا آغاز ہورہاہے فوٹو: ایکسپریس

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے نوجوان کرکٹرز کو مشوروں سے نوازا۔


پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باب وولمر ہال میں انڈر19 ورلڈکپ کے لیے منتخب ہونے والے کرکٹرز کو کھیل میں بہتری کے مشورے دیئے، ان کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے اور یہ بھی سکھانے کی کوشش کی کہ دباؤ میں کس طرح اچھی کارکردگی دکھائی جاسکتی ہے۔

لاہور کے سردموسم اور بارش کی وجہ سے پاکستانی انڈر19 کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ شیڈول چار میچز میں سے ابھی تک صرف ایک میچ ہی کھیلا جاسکا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے انڈر ہال میں ہی وہ ٹریننگ جاری رکھنے پر محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ قومی انڈر19 ٹیم 10 جنوری کو جنوبی افریقا روانہ ہوگی جہاں 17 جنوری سے انڈر19 ورلڈکپ کا آغاز ہورہاہے۔
Load Next Story