برطانیہ میں مردوں سمیت 159 افراد سے زیادتی کے مجرم کو عمرقید
ہارڈ سناگا اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور برطانوی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کررہا ہے
برطانیہ میں بڑی تعداد میں جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث شخص کو عمرقید کی سزا سنادی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عدالت نے 159 جنسی حملوں کے مجرم کو رین ہارڈ سناگا کو سزا سنادی۔ اسے ملک میں سب سے خطرناک ریپ کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ سناگا شیطان صفت جنسی شکاری ہے جسے کبھی بھی رہا کرنا خطرناک ہوگا۔
پولیس کے مطابق 36 سالہ سناگا نے 190 افراد کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے 159 واقعات میں اس کا ملوث ہونا ثابت ہوگیا۔ اس کے متاثرہ افراد میں 48 مرد بھی شامل ہیں۔
رین ہارڈ سناگا کا تعلق انڈونیشیا سے ہے اور وہ برطانیہ میں رہائش پزیر ہے جہاں وہ یونیورسٹی آف لیڈز سے پی ایچ ڈی کررہا ہے۔ سناگا نائٹ کلبس اور شراب خانوں سے باہر نکلنے والے افراد کو اپنے فلیٹ لے جاتا اور بے ہوش کرکے زیادتی کرتا۔