نیٹو سپلائی روکنے کی اپنی بات پر اب بھی قائم ہیں عمران خان

سپلائی روکنے کے اعلان کووفاق سے ٹکراؤ کی بات کرنے والوں کو محب وطن نہیں سمجھتا

معاملہ مخالفت کی سیاسی عینک سے نہ دیکھاجائے،سلامتی پر ہزاروں اقتدار قربان کرسکتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہمارے نیٹوسپلائی روکنے کے اعلان کو وفاق سے ٹکراؤ اور دوسری بے پرکی اڑانے والوں کومحب وطن نہیںسمجھتا۔

یہ ملکی وقومی سلامتی کامعاملہ ہے اسے مخالفت کی سیاسی عینک سے نہ دیکھا جائے، حالات جوبھی ہوں ہم اپنی بات پرقائم ہیں ملکی بقاوسالمیت کیلیے ہزاراقتداربھی قربان کرسکتے ہیں۔




تحریک انصاف ضلع ننکانہ صاحب کے صدرمتعصف علی سندھوسے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ یہ ضروری نہیں کہ رانا ثنااللہ کے ہر بیان کا جواب دیا جائے لیکن یہ ضرور کہتا ہوں کہ وہ جب تک پی ٹی آئی سمیت کسی بھی مخالف کیخلاف بیان بازی بلکہ دشنام طرازی نہ کرلیں اس وقت تک ان کے پیٹ میں بے جامروڑ ٹھیک نہیں ہوسکتے اورنہ ہی انہیں کوئی چیزہضم ہوتی ہے۔انھوں نے ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کے کارکن 15 نومبر کوننکانہ صاحب میں آنیوالے سکھ یاتری بھائیوں کی حفاظت کیلیے اہم کردار ادا کرینگے اورامن و امان کی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔
Load Next Story