شہرمیں قتل وغارتگری کے واقعات بند کرائے جائیں رابطہ کمیٹی

گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ ایم کیوایم کے ذمے داران وکارکنان کے قتل کانوٹس لیں

دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے کارکن کی نماز جنازہ میں ارکان اسمبلی کی شرکت۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے یونٹ132کے جواںسال کارکن ندیم احمدولدجمیل احمدکوموٹرسائیکل سوارمسلح دہشتگردوںکی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے ایم کیوایم کیخلاف گھنائونی سازش قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ شہرمیں قتل و غارتگری کے واقعات بندکرائے جائیں۔

ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے کہاکہ تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے قتل کے واقعات لمحہ فکریہ اورایم کیوایم کوختم کرنے کی گھنائونی سازش کا حصہ ہیں ندیم احمدکاقتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علیشاہ سے مطالبہ کیاکہ ندیم احمدشہیدسمیت دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے تمام ذمے داران وکارکنان کے قتل کا نوٹس لیاجائے اورقتل وغارتگری میںملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔




دریں اثنا ندیم احمد شہید کوسینکڑوںسوگواران کی آہوںاورسسکیوںکے درمیان پاپوشنگرقبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ اورتدفین میںحق پرست ارکان سندھ اسمبلی مظاہرامیر، محمد حسین، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،قصبہ علیگڑھ سیکٹرویونٹ کمیٹیوںکے عہدیداران، کارکنان، ہمدردوں اور شہیدکے عزیزاقارب نے شرکت کی۔
Load Next Story