یونیورسٹی میں معذورطالبہ کوہراساں کرنے کے جرم میں پروفیسربرطرف

یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس کی میں انکوائری رپورٹ کی روشنی میں واصف نعمان کو نوکری سے فارغ کرنے کی منظوری دی گئی

یونیورسٹی رجسٹرارصہیب راشد کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

KARACHI:
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں معذورطالبہ کوہراساں کرنے کے جرم میں اسسٹنٹ پروفیسر کو برطرف کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے اسکینڈل میں ملوث اسسٹنٹ پروفیسرواصف نعمان کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی رجسٹرارصہیب راشد کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: بہاؤالدین یونیورسٹی میں طالبہ سے زیادتی، نازیبا ویڈیو بنانے پر پروفیسر سمیت 6 گرفتار

یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس کی میں انکوائری رپورٹ کی روشنی میں واصف نعمان کونوکری سے فارغ کرنے کی منظوری دی گئی۔
Load Next Story