بنوں منجی والا موڑ کے قریب بس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق 14 زخمی

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے بس کی رفتار کم کئے بغیر منجی والا موڑ کاٹنے کی کوشش کی، عینی شاہدین

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے بس کی رفتار کم کئے بغیر منجی والا موڑ کاٹنے کی کوشش کی، عینی شاہدین فوٹو: فائل

منجی والا موڑ کے قریب مسافر بس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں منجی والا موڑ کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق 14 زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے بس کی رفتار کم کئے بغیر منجی والا موڑ کاٹنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی، اطلاعات کے مطابق بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story