عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت گر گئی
فی تولہ سونا 92100 روپے اور دس گرام سونا گھٹ کر78961روپے کا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1300 روپے اور 1114 روپے گھٹ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر کم ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1567 ڈالر ہوگئی، دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قدر گرگئی اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1300 روپے اور 1114 روپے کی کمی ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 92 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 78 ہزار 961 روپے تک پہنچ گئی۔