شاہ رخ اور سلمان ایک دوسرے کے حریف ہیں اورممکن نہیں کہ وہ دوست بن جائیں والد سلمان خان
ماضی میں دیو آنند اور دلیپ کمار بھی ایک دوسرے کے حریف تھے لیکن ان میں برداشت کا جذبہ تھا، والد سلمان خان
بھارت کے معروف مصنف اور سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے کہاکہ شاہ رخ اور سلمان خان ایک دوسرے کے حریف ہیں اور یہ ممکن نہیں کہ ان کا ایک دوسرے کے لئے غصہ پیار میں بدل جائے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم"کرن ارجن" کی طرح آئندہ کسی فلم میں سلمان اور شاہ رخ کی جوڑی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر سلیم خان کا کہنا تھا وہ دونوں بالی ووڈ کے چمکتے ستارے ہیں اور اپنے کام میں انفرادیت رکھتے ہیں۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کے دو حریف ایک دوسرے کے اچھے کام کی تعریف کریں بلکہ حریفوں کو ہمیشہ اپنے مخالفین کے کام میں خامیاں ہی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان جو کام کے حوالے سے ایک دوسرے کے حریف ہیں وہ اچھے دوست بن جائیں۔
سلیم خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دیو آنند اور دلیپ کمار بھی ایک دوسرے کے حریف تھے تاہم ان میں ایک ایک دوسرے کے لئے برداشت کا جذبہ تھا لیکن نئی نسل میں اتنا برداشت اورتحمل نہیں اور یہ لوگ چھوٹی چھوٹی سی باتوں کو انا کا مسئلہ بناکر تعلقات ختم کردیتے ہیں۔