مٹیاری میں پولیو مہم بھرپور طریقے سے چلائی جائیگی فیاض عباسی

ایک لاکھ 36 ہزار سے زائدبچوں کو قطرے پلائے جائینگے، ڈپٹی کمشنر مٹیاری۔

شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی انسداد پولیو کی ٹیمیں خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ضلع مٹیاری میں 18نومبر سے شروع ہونیوالی 4روزہ انسداد پولیو مہم ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں میں بھرپور طریقے سے چلائی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ضلع مٹیاری میں 5سال تک کا بچہ انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے رہ نہ جائے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر مٹیاری فیاض حسین عباسی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس مٹیاری میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں بتایاگیا کہشہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی انسداد پولیو کی ٹیمیں خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور کچے کے علاقے کے لیے علیحدہ نگراں مقرر کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حسن مراد شاہ نے اجلاس میںبتایا کہ آیندہ مہم کے دوران ضلع میں ایک لاکھ 36 ہزار 498 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔




انھوں نے کہا کہ یہ مہم 3روز جاری رہے گی جب کہ مہم کے چوتھے روز کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کے ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر ظہیر میمن نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں 300 موبائل ٹیمیں ، 43 مقررہ ٹیمیں اور 25 بس اسٹینڈ پر موجود ہو ں گی۔
Load Next Story