ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کی جانب سے آج یوم تعلیم منایا گیا

حکومت کیساتھ ملکر پسماندہ علاقوں میں تعلیم کا پیغام اور تعلیمی ضروریات پہنچانا چاہتے ہیں، ڈاکٹرھاشم سندہیان

حکومت کیساتھ ملکر پسماندہ علاقوں میں تعلیم کا پیغام اور تعلیمی ضروریات پہنچانا چاہتے ہیں، ڈاکٹرھاشم سندہیان

ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کی جانب سے آج یوم تعلیم منایا گیا اور اس سلسلے میں اسکول کے بچوں کی ایک ریلی بھی نکالی گئی۔

ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹرھاشم سندہیان کی سربراہی میں بچوں کی ریلی قائدآباد، خلدآباد کے مختلف اسکولوں سے ہوتی ہوئی ایبٹ لیبارٹری کے برابرسے مہران ہائی وے سے گزرتے ہوئے قائدآباد ڈی سی آفس پہنچی۔

تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ملیر جناب جاوید مہر، ایس ایس پی ٹریفک ملیر شمیم آرا پنہور صاحبہ اور اقرا پبلک اسکول کے اساتذہ مختلف کیمپس کے بچوں اور بچیوں نے تعلیمی اہمیت پر اپنی تقاریر کی۔


ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین راؤ محمدعدنان نے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

بعد ازاں ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کے مرکزی عہدیداران، واصف حسین، سہیل عارف، صوفی امین اوٹھو، قمر رحمانی، محمد عامر اور اداشاھ نے بھی بچوں سے خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین ڈاکٹرھاشم سندہیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم اور تعلیم سہولیات کی پہنچ ہر بچے تک نہیں ہے اور اس وقت ملک بھر میں 21 فیصد سرکاری پرائمری اسکولوں میں صرف ایک استاد موجود ہے جب کہ 14 فیصد پرائمری اسکول صرف ایک کمرے پر مشتمل ہیں جہاں بجلی اور واش روم سمیت تمام بنیادی ضروریات کا فقدان ہے۔

ڈاکٹر ھاشم سندہیان نے حکومت سے سرکاری اسکولوں پر توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سندھ نے صوبے میں تعلیم پر خاص توجہ دی ہوئی ہے لیکن ان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں جب کہ ہم آگے بڑھنے دو کے تحت حکومت کے ساتھ ملکر پسماندہ علاقوں میں تعلیم کا پیغام اور تعلیمی ضروریات پہچانے کا کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے کیوں کہ اس سے سندھ ترقی کرے گا اور سندھ کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے۔
Load Next Story