بلاول کے اثاثوں سے متعلق گوشواروں میں تضاد الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا
الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی شروع کردی
HYDERABAD:
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کے گوشواروں میں تضاد پر 14 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو ان کے گوشواروں میں تضاد پر طلب کیا گیا ہے، انہیں متعدد مرتبہ گوشواروں میں تضاد دور کرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا تھا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو 14 جنوری کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ بلاول بھٹو کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔