عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

فی تولہ سونا 90500 روپے اور دس گرام سونا کم ہوکر 77590 روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر کی کمی سے 1548 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ (فوٹو: فائل)

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2500 روپے اور 2141 روپے کی کمی ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ہی دن میں 32 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1548 ڈالر تک پہنچ گئی جب کہ اس کمی کا اثر پاکستان میں بھی پڑا اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونےکی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2500 روپے اور 2141 روپے کی کمی ہوگئی۔


قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 90 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 77 ہزار 590 روپے پر پہنچ گئی۔

 
Load Next Story