کراچی میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 7 بجے کھلیں گے
اتوار کو سی این جی سیکٹر کو گیس 12 گھنٹے کے لیے بحال کی جائے گی، ایس ایس جی سی
ISLAMABAD:
ایس ایس جی سی نے کراچی میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ کے بجائے اتوار کی صبح 7 بجے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس ایس جی سی نے جمعہ کی صبح 8 بجے سی این جی اسٹیشنز نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب سی این جی سیکٹر کو گیس اتوار کی صبح 7 بجے سے 12 گھنٹے کے لیے بحال کی جائے گی۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے 35 تا 40 ایم ایم سی ایف ڈی کم مل رہی ہے، گیس کی کم مقدار کے سبب لائن پیک سخت متاثر ہے جب کہ انتہائی کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔