کے پی کے حکومت کا آٹے کی قیمت میں استحکام کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ

فلور ملوں کو روزانہ دیا جانے والا گندم کا کوٹا 3500 سے بڑھا کر 4000 میٹرک ٹن کردیا گیا ہے، شوکت یوسف زئی

10 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے ہی رہے گی، صوبائی وزیر خوراک

خیبر پختونخوا حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی، وزیر اطلاعات شوکت علی یوسف زئی، سیکرٹری خوراک، ڈپٹی کمشنر پشاور اور نان بائی ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی۔


اجلاس میں وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ فلور ملوں کو روزانہ دیا جانے والا گندم کا کوٹا 3500 سے بڑھا کر 4000 میٹرک ٹن کردیا گیا ہے، نان بائی برادری کے خدشات درست ہیں مگر عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ عارضی ہے جب کہ موجودہ حکومت نان بائی برادری کے مسائل سے واقف ہے۔

صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی نے کہا کہ گندم کا کوٹہ بڑھانے سے کچھ ہی دنوں میں آٹے کی قیمتیں معمول پر آجائیں گی، قیمتوں میں کمی لانے کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے جب کہ 10 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے ہی رہے گی۔
Load Next Story