یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب نوٹیفکیشن جاری
فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی آٹے کا تھیلا تین روپے سستا کرنے کا اعلان کر دیا
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے آٹے کا 20 کلو تھیلا 800 روپے میں فروخت کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 800 روپے میں فروخت کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، سستے آٹے کا تھیلا ملک بھر کے 4 ہزار سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب ہو گا۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق وفاقی حکومت نے ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 6 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، جس میں 5 ارب روپے اشیائے خوردونوش اور ایک ارب روپے ماہانہ سبسڈی کی مد میں دیئے گئے ہیں، جب کہ وفاقی حکومت نے پاسکو سے 2 لاکھ میٹرک ٹن سستی گندم لے کر دی ہے جس سے سستے آٹے کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔
آٹے سمیت بنیادی اشیائے خوردونوش گھی، چینی، خوردنی تیل، چاول، دالوں اور دیگر کھانے پینے کی تمام اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے۔
دوسری جانب پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی پنجاب حکومت کی درخواست تسلیم کر کے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 3 روپے کی کمی کر دی ہے، جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 783 روپے جب کہ پرچون قیمت 805 روپے وصول کی جائے گی۔
محکمہ خوراک کے مطابق گندم کی قلت دور کرنے کیلئے فلور ملز ک ایومیہ کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور فلورملز کے یومیہ گندم کوٹہ میں 5 بوری فی رولر باڈی اضافہ کیا جائے گا۔