مجھے اور متعلقین کی زندگیوں کوخطرہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب

ڈر کر گھر میں نہیں بیٹھ سکتے، عوام نے ووٹ دیا ہے توان کی خدمت کریں گے،شہبازشریف

سیکیورٹی اداروں نے وزیراعلیٰ کو خطرات کے پیش نظر نارو وال آنے سے روکا تھا ۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انھیں اور ان کے متعلقین کی زندگیوں کوخطرہ ہے ۔

لیکن ڈر کر گھر میں نہیں بیٹھ سکتے، عوام نے ووٹ دیا ہے تو ان کی خدمت کریں گے۔وہ نارو وال میں متاثرین سیلاب کو امدادی چیک دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔




شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے خطرات کے پیش نظر نارو وال آنے سے روکا تھا ، اس کے باوجود وہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے نارو وال آئے ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب نے اس موقع پر سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد میں امدادی رقم کے چیک بھی تقسیم کیے۔
Load Next Story