شامی فوج نے دمشق کے نواحی قصبے سبینا پر دوبارہ قبضہ کرلیا
دارالحکومت کے جنوب میں موجود باغیوں کی رسد کا راستہ منقطع ہو گیا
LONDON:
شامی فوج نے دمشق کے نواح میں واقع قصبے سبینا پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے جو باغی جنگجوئوں کا اہم ٹھکانا تھا، اب دارالحکومت کے جنوب میں موجود باغیوں کی رسد کا راستہ منقطع ہو گیا ہے۔
برطانیہ میں اقوام متحدہ کے مبصر برائے انسانی حقوق رامی عبدالرحمن نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور دوسرے حکومت نواز مسلح گروپوں کی مدد سے 9 روز تک لڑائی کے بعد مذکورہ قصبے پر قبضہ کر لیا ہے۔ دریں اثناء شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی دمشق کے نواح میں زیابیہ اور بویدہ قصبوں پر قبضہ کر لیا تھا۔