کراچی پورٹ انتظامیہ نے عدالتی حکم پر ترکی کا رینٹل پاور جہاز اپنی تحویل میں لے لیا

”کارکے“ جہاز کی انتظامیہ نے پاکستان کے 22 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں

”کارکے“ پاور شپ کو گزشتہ دور حکومت میں کرائے پر پاکستان میں بجلی کی قلت دور کرنے کیلئے لایا گیا تھا۔ تاہم یہ جہاز آغاز سے تنازعات کا شکار رہا۔ فوٹو؛فائل

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر ترکی کے رینٹل پاور شپ "کارکے" کو اپنی تحویل میں لے لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق "کارکے" جہاز کی انتظامیہ نے پاکستان کے 22 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں جس پر کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اور ایک نجی کمپنی کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا جس پر آج صبح سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتطامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے "کارکے" پاور شپ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جہاز کو تحویل میں لئے جانے کے بعد "کارکے" پاورشپ کی انتظامیہ نے پروٹیکشن اینڈ انڈیمنٹی کلب سے رجوع کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں "کارکے" پاور شپ کو کرائے پر پاکستان میں بجلی کی قلت دور کرنے کیلئے لایا گیا تھا۔ تاہم یہ جہاز آغاز سے تنازعات کا شکار رہا۔
Load Next Story