لاہورمیں نشے میں دھت پولیس انسپکٹر کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں
واقعہ کی کوریج کرنے پر نشے میں دھت انسپیکٹر نے نمائندہ ایکسپریس پر تشدد کرکے کیمرہ بھی توڑ دیا
لاہور:
نشے میں دھت پولیس انسپکٹر کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ واقعے کی کوریج کرنے پرایکسپریس نیوز کے نمائندہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کیمرہ بھی توڑ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے گڑھی شاہو پل کے قریب گجرانوالہ میں تعینات زبیر اختر نامی پولیس انسپیکٹر نے نشے کی حالت میں اپنی گاڑی ایک موٹر سائیکل سوار پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور گاڑی سے باہر نکل کر زخمی شخص کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعہ کی کوریج کرنے پر نشے میں دھت پولیس افسر کی جانب سے نمائندہ ایکسپریس پر شدید تشدد کیا گیا اور کیمرہ بھی توڑ دیا جب کہ واقعہ کے بعد مصری شاہ پولیس کی جانب سے پیٹی بند بھائی کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اسے اپنی حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے تھانے کے بجائے کسی دوسری جگہ منتقل کردیا۔
واقعہ میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے گنگا رام اسپتال منتقل کردیا ہے، زخمی شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔