ریکوڈک کیس 6 ارب ڈالر جرمانہ کیخلاف امریکی عدالت سے رجوع

فیصلے پر عملدرآمد سیاسی و معاشی استحکام کے لیے تباہ کن،حکومت پاکستان کا موقف

فیصلے پر عملدرآمد سیاسی و معاشی استحکام کے لیے تباہ کن،حکومت پاکستان کا موقف

حکومت پاکستان نے ریکوڈک کیس میں عائد6 ارب ڈالر کے جرمانے کو روکنے کیلیے امریکی وفاقی عدالت سے رجوع کرلیا۔

دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ثالثی ٹربیونل نے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کیا ہے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلیے غلط طریقہ کاراپنایا گیا ہے۔


نیویارک سے تعلق رکھنے والی قانونی پبلیکیشن لا360 نے رپورٹ کیا ہے کہ آسٹریلوی کاپر کمپنی ٹیتھیان کاپر پرائیوٹ لمیٹڈ نے صوبہ بلوچستان میں مسترد شدہ ریکوڈک مائیننگ منصوبے کے تنازع پر گزشتہ برس کیس جیتا تھا جس میں پاکستان کو6 ارب ڈالر کمپنی کو ادا کرنے کو کہا گیا۔

حکومت پاکستان نے موقف اپنایا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد سے پاکستان کے سیاسی و معاشی استحکام پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے۔
Load Next Story