عامر لیاقت وفاقی وزرا سے نالاں اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی
وزرا صاحبان! زمین پر انسان بن کر رہیے اور انسانوں کو اپنے در کا محتاج مت سمجھیے، عامر لیاقت کی ٹوئٹ
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اپنی ہی حکومت سے ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ لوگ ان سے سوال کرتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے کہاں جائیں؟، میں کھل کر بتانا چاہتا ہوں کوئی وفاقی وزیر قومی اسمبلی کے رکن کے فون تک کا جواب نہیں دیتا۔ حالات یہی رہے تو کم از کم میں اپنی نشست سے استعفی دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا۔
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ لاپرواہی، غیرذمے داری اور بے اعتنائی کی حد ہے، جب وفاقی وزرا اپنے ہی اراکین قومی اسمبلی کو جواب دینے کے روادار نہیں تو عوام کو کیا خاک ریلیف دیں گے؟ وزرا صاحبان زمین پر انسان بن کر رہیں، انسانوں کو اپنے در کا محتاج مت سمجھیں، صبر بھی ایک حد تک ہوتا ہے۔