رابی پیرزادہ کا خود پرتنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب

جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے، رابی پیرزادہ

اللہ کی برکت آپ کی باتوں اور ظرف سے بہت بڑی ہے، رابی پیرزادہ فوٹوفائل

سابق گلوکارہ سابق پیرزادہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو ویڈیو کو ذریعے جواب دیا ہے۔

شوبز چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ آج کل اپنا وقت قرآنی آیات کو خوشنما طریقے سے لکھنے یعنی کیلیگرافی کرنے میں گزاررہی ہیں اور اکثرسوشل میڈیا پراپنی خطاطی کی تصاویراور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

چند روز قبل رابی پیرزادہ نے کیلیگرافی کرتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے ساتھ اپنی کیلیگرافی کے آرٹ کی نمائش کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا ''جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے، رابی کی کیلیگرافی کی نمائش جلد ہی ہوگی انشااللہ۔''

اس خبرکوبھی پڑھیں: مجھے دین سیکھنا اور اسے پھیلانا ہے، رابی پیرزادہ کا نئے سال میں عہد

رابی پیرزادہ کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد جہاں بہت سے لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور انہیں لگن سے کام کرنے کی دعائیں دیں۔ وہیں کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ نمودونمائش کرنا بندکرو۔ ایک شخص نے کہا رابی چپکے سے رب کو راضی کرو دنیا کو کوئی راضی نہیں کرپایا آج تک۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا ویڈیو لیک کرنیوالوں کے لیے پیغام


ایک شخص نے تو یہ تک لکھ دیا کہ مجھے نہیں لگتا یہ آپ نے لکھا ہے کیونکہ خط ثلث خط کوفی ایسے ہی راہ چلتے ہوئے نہیں سیکھے جاسکتے اس کو سیکھنے کے لیے راتوں کو جاگ کر مشقیں کرنی پڑتی ہیں پھر کہیں جاکر کچھ روانگی آتی ہے۔ تاہم اس تبصرے کے ساتھ انہوں نے رابی کی کیلیگرافی کی تعریف بھی کی۔



رابی پیرزادہ نے اپنی کیلیگرافی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے دو ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ قرآنی آیات کو خوشنما طریقے سے لکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ رابی نے لکھا جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ رابی نہیں ہے وہ یہ جان لیں اللہ کی برکت آپ کی باتوں اور ظرف سے بہت بڑی ہے۔ اگر اللہ شیر، سانپ اور موذی جانوروں سے دوستی کراسکتا ہے تو ہنر دینا اس کے لیے کیا مشکل ہے۔



واضح رہے رابی پیرزادہ میں تبدیلی گزشتہ برس اس وقت آئی تھی جب ان کے موبائل فون سے ان کی کچھ نجی ویڈیوز اورتصاویر لیک ہوگئی تھیں جس کے بعد رابی پیرزادہ نے خدا سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ اپنی باقی زندگی دین اسلام کے مطابق گزاریں گی۔



 
Load Next Story