سیاسی مداری قرآن ہاتھ میں پکڑکراپنی سچائی بیان کرتے ہیں فردوس عاشق
عدالتوں میں قرآن پر جھوٹی گواہی دینے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی مداری روز ڈگڈگی بجا کر اور قرآن ہاتھ میں پکڑ کر اپنی بے گناہی کااعلان کرتے ہیں، لیکن ملزم کی خواہش کے مطابق اس کا ٹرائل نہیں ہوسکتا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت مثبت سمت کی جانب رواں دواں ہے، ہم دونہیں ایک پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، حکومت کا مقصد گلے سڑے نظام کو ٹھیک کرنا ہے، قانون طاقتور کیلئے کہیں نہ کہیں کوئی گنجائش دیتا ہے، جوڈیشل سسٹم میں جہاں جہاں کمزوریاں ہیں طاقتورافراد وہاں سےفائدہ اٹھا لیتا ہے، احتساب ملک اور قوم کی ضرورت ہے، احتساب کے بغیر معاشرے میں جنگل کا قانون ہوتا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی مداری ملکی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بن جاتے ہیں، سیاسی مداری روز ڈگڈگی بجا کر اور قرآن ہاتھ میں پکڑ کر اپنی بے گناہی کااعلان کرتے ہیں، لیکن ملزم کی خواہش کے مطابق اس کا ٹرائل نہیں ہوسکتا، رانا ثنااللہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں کیس سے بری نہیں ہوئے، ان کا کیس ابھی عدالت میں چل رہا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ قرآن پاک کو اپنی بے گناہی کے لیے استعمال نہ کریں، عدالتوں میں قرآن پر جھوٹی گواہی دینے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، آپ نے ضمانت لی ہے آپ بےگناہ ہیں یا گناہ گار اس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، عوام کو گمراہ کرنے کی سوچ ترک کریں ابھی ٹرائل ہونا ہے، یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ آپ کی قیادت نے آپ کے ساتھ ہاتھ کردیا، آپ کو اپناغصہ حکومت پر نہیں اپنی قیادت پر نکالناچاہیے آپ اپنی لیڈرشپ کوکٹہرے میں لائیں۔
فردوس عاشق نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ہمارا اصل اثاثہ ہیں، اورسیز پاکستانی عمران خان کے نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے پرعزم ہیں، کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاروں کے لیے سہولتیں وزیراعظم کا وژن ہے، دنیا بھر سے سرمایہ کار اور سیاح پاکستان کی طرف مائل ہورہے ہیں، وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے کہ پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کو دکھانا ہے، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوا ن امید ہے اوورسیز پاکستانی ملک کو بدلنے میں اپنا کردار مزید بڑھائیں گے،
پسے ہوئے طبقے کو چھت کی فراہمی وزیراعظم کا پختہ عزم ہے، گھروں کے منصوبے سے متعلقہ 40 صنعتوں کو فروغ ملے گا، اور آئندہ 10 سالوں میں 40 ارب کا سرمایہ کاری آئِے گی، کیپیٹل سمارٹ سٹی منصوبے سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، اسلام آباد میں ایک اور نیا اسلام آباد بننے والا ہے، یہ ہے نیا پاکستان جس کا وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا