وزیراعظم اور شبر زیدی کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ایف بی آر
شبر زیدی اپنے معمول کے میڈیکل چیک اپ اور ڈاکٹرز سے مشورے کے لیے کراچی میں موجود ہیں، ترجمان ایف بی آر
وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے درمیان اختلافات کی خبروں پر ایف بی آر نے کہا ہے کہ ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ایف بی آر نے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کے حوالے سے وضاحت دی ہے کہ چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی اپنے معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے کراچی میں موجود ہیں جہاں پر وہ اپنے ڈاکٹروں سے مشورہ کر رہے ہیں، وہ 19 جنوری تک رخصت پر ہیں اور 20 تاریخ کو تاجر کنونشن میں شمولیت کریں گے، چئیرمین ایف بی آر کے وزیراعظم اور مشیر خزانہ کے ساتھ کسی بھی معاملے پر کوئی اختلافات نہیں، وزیر اعظم یا حکومتی معاشی ٹیم سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی چند روز کی خاموشی کے بعد آن ہوگیا، شبرزیدی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تاجر تنظیموں سے مکمل ڈاکیو منٹیشن اور ٹریڈنگ سیکٹر کی ٹیکس میں کنٹری بیوشن کے لیے تعاون چاہتے ہیں، وزیراعظم تاجروں کے لیے مراعات و رعایات دینے کا اعلان کریں گے۔