ثانیہ مرزا کی کھیل میں واپسی کیلیے ٹریننگ اور بیٹے کی دیکھ بھال بھی جاری

ٹینس اسٹار رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ہوبارٹ انٹرنیشنل کے ڈبلز ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ٹینس اسٹار رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ہوبارٹ انٹرنیشنل کے ڈبلز ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کھیل میں واپسی کیلیے ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز ثانیہ مرزا نے حیدرآباد دکن میں اپنے گھر کے سامنے کورٹ میں کارتیک ریڈی اور اپنے پرانے دوست و ڈیوس کپ پلیئرز وشنو وردھان و اسکیتھ میننی کے ساتھ پریکٹس کی۔


ٹینس اسٹار رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ہوبارٹ انٹرنیشنل کے ڈبلز ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس دوران ثانیہ کو گھر سے کال آئی کہ بیٹے اذہان نے الٹی کردی ہے، جس پر وہ تھوڑی دیر کیلیے کورٹ سے چلی گئیں، واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہوتا رہتا ہے مگر میں گھبراتی نہیں ہوں۔

 
Load Next Story