سونے کی قیمت 500 روپے گھٹ کر 52800 روپے تولہ ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت22 ڈالر کی کمی سے1288 ڈالر کی سطح تک پہنچنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت22 ڈالر کی کمی سے1288 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب500 روپے اور428 روپے کی کمی ہوئی۔
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر45257 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 850روپے اور دس گرام 725.57 روپے پر مستحکم رہی۔