امریکا میں گزشتہ ماہ حیران کن طور پر2لاکھ 4ہزارملازمتیں فراہم

یکم سے 16 اکتوبر تک لاکھوں وفاقی ملازمین کو عارضی طور پر فارغ کرنے کے باعث بیروزگاری کی شرح 7.3 فیصد ہو گئی۔

اکتوبر میں شٹ ڈاؤن کے باعث 9لاکھ سے زائد امریکی شہریوں نے ملازمتوں کے حصول کی کوشش بھی ترک کردی۔ فوٹو: فائل

امریکا میں 16روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے باوجود اکتوبر میں حیران کن طور پر ملازمتوں کے 2 لاکھ 4ہزار مواقع پیدا ہوئے جو ماہرین اقتصادیات کی توقعات سے بھی دگنے ہیں۔


محکمہ محنت سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست اور ستمبر کے ڈیٹا پر اعدادوشمار پر نظرثانی سے پتا چلا کہ ان 2 ماہ میں پرانے اندازوں سے 60ہزار زائد افراد کو ملازمیں ملیں تاہم حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں یکم سے 16 اکتوبر تک لاکھوں وفاقی ملازمین کو عارضی طور پر فارغ کرنے کے باعث بیروزگاری کی شرح 0.1 فیصد کے اضافے سے 7.3 فیصد ہو گئی۔

اسی طرح اکتوبر میں شٹ ڈاؤن کے باعث 9لاکھ سے زائد امریکی شہریوں نے ملازمتوں کے حصول کی کوشش بھی ترک کردی جس کی وجہ سے وہ جاب مارکیٹ سے نکل گئے اور امریکا میں پارٹی سیپیشن ریٹ 35 سال کی کم ترین سطح 62.8 فیصد تک گر گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملازمتوں میں اضافہ مکمل طور پر نجی شعبے کی جانب سے ہوا جبکہ حکومتی سطح پر ملازمتوں میں 8ہزار کی کمی ہوئی۔
Load Next Story