اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اتوار کی صبح اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، آزاد کشمیر کی وادی نیلم، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور گلگت بلتستان میں شگر اور اسکردو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز چلاس سے 58 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔