پاکستانی نوجوان بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کرکے غائب کینڈین خاتون وطن پہنچ گئیں

رقم واپسی اور شوہر کو جیل بھجوانے پاکستان آئی ہوں، امید ہے پاکستان میں مجھے انصاف ملے گا، اینی میری

فاحد نے دھوکہ دہی سے رقم میرے اکاونٹ سے پاکستان منتقل کی، اینی میری  - فوٹو: سوشل میڈیا

SHANGHAI:
پاکستانی نوجوان کینڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کرکے غائب ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان سے رقم واپسی کے لیے متاثرہ کینڈین خاتون اینی میری پاکستان پہنچ گئی اور انہوں نے گوجرانوالہ سائبر کرائم میں شوہر کے خلاف درخواست بھی دے دی۔


درخواست میں اینی میری نے موقف اختیار کیا کہ میرے شوہر نے میرے 33 ہزار ڈالر چوری کئے ہیں، فاحد نے دھوکہ دہی سے رقم میرے اکاونٹ سے پاکستان منتقل کی، رقم فاحد کے چچا اور والدہ کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کینڈین خاتون نے کہا کہ 2017 میں سیالکوٹ کے رہائشی فاحد ابرار سے شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد میں نے اسلام قبول کیا اور پھر انہوں نے مجھے دھوکہ دیکر رقم چوری کی، رقم واپسی اور شوہر کو جیل بھجوانے پاکستان آئی ہوں، امید ہے پاکستان میں مجھے انصاف ملے گا۔

Load Next Story