خیبر پختون خوا میں اسکول کی تعطیلات میں توسیع کی تردید

سوشل میڈیا پر ہمارے نوٹی فکیشن کو تبدیل کرکے جعلی مراسلہ پھیلایا جارہا ہے جس میں صداقت نہیں، صوبائی وزیر تعلیم

سوشل میڈیا پر ہمارے نوٹی فکیشن کو تبدیل کرکے جعلی مراسلہ پھیلایا جارہا ہے جس میں صداقت نہیں، صوبائی وزیر تعلیم ۔ فوٹو : فائل

محکمہ تعلیم خیبرپختون خوا نے اسکول کی تعطیلات میں توسیع کی تردید کردی۔

صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختون خوا میں آج بروز پیر سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول باقاعدہ کھل رہے ہیں جب کہ چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے۔


صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ چھٹیوں میں مزید اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سوشل میڈیا پر ہمارے نوٹی فکیشن کو تبدیل کرکے جعلی مراسلہ پھیلایا جارہا ہے۔

واضح رہے محکمہ تعلیم خیبرپختون خوا نے شدید سردی کے باعث تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کیا تھا جو کہ آج 13 جنوری سے کھل رہے ہیں۔
Load Next Story