کراچی میں عوام کیلیے نہیں کسی اور ایجنڈے پر کام ہورہا ہے فاروق ستار
خالد مقبول صدیقی کو تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیے، سابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی سمیت کسی نے کراچی والوں کا درد نہیں سمجھا، خالد مقبول صدیقی کو تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا تجربہ رہا ہے لیکن ایم کیو ایم کی ساکھ کو ایک حد تک متاثر کیا گیا، کراچی میں عوام کے لیے نہیں کسی اور ایجنڈے پر کام ہورہا ہے جب کہ خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں بہت سے سوالات کو نظر انداز کیا۔
فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی سمیت کسی نے کراچی والوں کا درد نہیں سمجھا، خالد مقبول صدیقی کو تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیے، خالد مقبول صدیقی نے خود کیا کارکردگی دکھائی، خالد مقبول صدیقی کو وزارت لینی ہی نہیں چاہیے تھی اور انہیں بہت پہلے استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔