پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی لہر جاری

بدر منظور خان نے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بدر منظور خان نے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی لہر جاری ہے اور اب بدر منظور خان نے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں 8 سال سی ایف او رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔


بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے، پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

بدر منظور خان نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ بدر ایم خان پی سی بی کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے، وہ پی سی بی کی طرف سے ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا۔
Load Next Story