ضلع کورنگی کوبلدیاتی انتخابات تک غیرموثررکھنے کافیصلہ

کورنگی ضلع میں انتخابات ضلع شرقی کی متعین کردہ حدبندی کے تحت کرائے جائیں گے

سیاسی مداخلت کے باعث ضلع کورنگی کوبلدیاتی انتخابات تک غیرموثررکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔فوٹو:فائل

BALOCHISTAN:
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں کاغیرحتمی ڈرافٹ تیارکر لیاگیاہے تاہم ضلعی انتظامیہ پرسیاسی دبائوکے باعث ہفتے کورات گئے تک حلقہ بندیوں میں تبدیلی کاسلسلہ جاری رہا، سیاسی مداخلت کے باعث ضلع کورنگی کوبلدیاتی انتخابات تک غیرموثررکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔


کورنگی ضلع میں انتخابات ضلع شرقی کی متعین کردہ حدبندی کے تحت کرائے جائیں گے۔صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات مؤخرکرنے کیلیے حدبندیوں میں جان بوجھ کرابہام پیداکردیے ہیں ۔ہفتے کوکمشنرکراچی کی صدارت میں فیصلہ کیاگیاکہ ضلع شرقی میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی تعداد68رکھی جائے گی تاہم رات کوسیاسی دبائوپرفیصلہ تبدیل کرلیاگیا اورحلقہ بندیوں کی تعداد 66کردی گئی،ضلع وسطی میں ایک ہفتے قبل حلقہ بندیاں61سے کم کرکے 48کردی گئی تھیں۔

تاہم ہفتے کی رات اعتراضات کی سماعت کے دوران اس ضلع میں حلقہ بندیوں کی تعداددوبارہ بڑھا کر 61کردی گئی ۔ضلع کورنگی میں ڈپٹی کمشنرکی تعیناتی ہوچکی ہے تاہم میونسپل معاملات اوردیگرامورطے نہ کیے جانے کے باعث یہاں انتخابات ضلع کورنگی کے تحت نہیں کرائے جائیں گے بلکہ اس ضلع کوضلع شرقی میں شامل کرکے یہاں انتخابات ضلع شرقی کاانتخابی عملہ کرائے گا،ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ سیاسی دبائو کی وجہ سے پریشانی ہے اوراب بھی نت نئے فیصلوں کی آمدکا امکان ہے۔حلقہ بندیوں کی سفارشات کاغیر حتمی ڈرافٹ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوایا دیاگیاہے وہاں پر بھی فیصلوں میں تبدیلی کیلیے سیاسی دبائو کا عمل رات گئے تک جاری رہا،حد بندیوں کا حتمی نوٹیفکیشن 13نومبر تک جاری ہونے کاامکان ہے۔
Load Next Story