جے یو آئی ف کا حکومت کے خلاف ایک بار پھر تحریک چلانے کا فیصلہ

تحریک میں دینی مدارس اصلاحات، کشمیر اور ملک کی معاشی صورتحال کو موضوع بنایا جائے گا، ذرائع جے یو آئی

حکومت کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج اور جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا گیا جس کا آغاز لاہور سے ہوگا، ذرائع جے یو آئی (فوٹو: فائل)

NEW YORK:
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت کے خلاف ملین مارچ اور دھرنوں کے بعد اب ایک اور احتجاجی تحریک شروع کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپنے بل بوتے پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک میں ملک کے مختلف شہروں میں جلسے اور احتجاج کرنا شامل ہے۔


ذرائع جے یو آئی (ف) نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے حالیہ دورہ لاہور کے دوران جے یو آئی پنجاب کے ذمہ داران سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جلسوں کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے پنجاب کی مجلس عاملہ اور شوری کا اہم اجلاس 16 جنوری کو راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر احتجاج کا سلسلہ فروری کے پہلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا اور تحریک کا پہلا جلسہ لاہور میں ہوگا، حکومت مخالف تحریک میں اس بار دینی مدارس اصلاحات، کشمیر اور ملک کی معاشی صورتحال کو موضوع بنایا جائے گا۔
Load Next Story