عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 9 ڈالر کمی کے بعد 1553 ڈالر ہوگئی
عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 9 ڈالر کی کمی سے 1553 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث ملک میں بھی قیمتیں کم ہوگئی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کم ہوگئے۔
نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 89 ہزار 600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپےکم ہوکر 76 ہزار 818 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1070 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 917 روپے 35 پیسے پر مستحکم ہے۔