الیکشن کمیشن نےچیف سیکریٹری سندھ اورایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن کے تبادلے منسوخ کردیئے
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ دو روز میں تبادلوں اور تقرریوں پر وضاحت پیش کریں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری سندھ اور ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن کے تبادلوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں منسوخ کردیاہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز وزیر اعظم کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری سندھ اور ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر کئے گئے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ان تبادلوں کو منسوخ کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے دو روز میں تبادلوں پر وضاحت بھی طلب کرلی ہے کہ کوئی صوبہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد تبادلہ نہیں کرسکتا، انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد تبادلوں پر پابندی عائد ہے اس صورت میں تبادلے کیوں کئے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ وزیراعظم نے چودھری اعجاز کی جگہ سجاد سلیم ہوتیانہ کی بحیثیت چیف سیکریٹری سندھ اور اظہرحسن شمیم کی بطور ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی۔