دھمکی یا پابندی سے خوفزدہ ہوکر کسی کے آگے سر نہیں جھکائیں گے ایرانی صدر
پابندیوں کا اثر صرف ایران پر ہی نہیں پڑتا بلکہ اقتصادی پابندیاں لگانے والے ملک بھی ان سے متاثر ہورہے ہیں، حسن روحانی
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایٹمی تیکنالوجی کا حصول اور یورنیم افزودگی ایران کا حق ہے ان کا ملک پابندیوں یا دھمکیوں سے مرعوب ہو کر اپنا سر خم نہیں کرے گا۔
عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت تہران سے جاری ہونے والے بیان میں حسن روحانی نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق ایران کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول اور پر امن مقاصد کے لئے یورنیم کی افزودگی کا حق حاصل ہے، ایران کا ایٹمی پروگرام سول مقاصد کے لئے ہے تاہم مغربی ملکوں بالخصوص امریکا کا خیال ہے کہ ایران ایٹم بم تیار کرنے کے لیے یورنیم افزودہ کر رہا ہے جو بے بنیاد ہے۔
ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ ایٹمی توانائی اور یورنیم افزودگی ایران کے لئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، ہم نے جنیوا میں گذشتہ تین دنوں سے جوہری معاملے پر مذاکرات میں انتہائی ذمہ داری سے حصہ لیا ہے۔ عالمی مذاکرات کار ہمارے موقف کو سمجھیں اور مسئلے کا مثبت حل نکالیں تاکہ دس سال سے جاری اس تنازع کو ختم کیا جاسکے کیونکہ مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا اثر صرف ایران پر ہی نہیں پڑتا بلکہ اقتصادی پابندیاں لگانے والے ملک بھی ان سے متاثر ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان جنیوا میں ہونے والے 3 روزہ مذاکرات گزشتہ روز بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔