پاکستان میں آگ لگی ہوئی ہے نواز شریف ملک میں وقت گزاریں عمران خان
جس ملک میں کوئی کرکٹ ٹیم نہ آئے وہاں کوئی سرمایہ کاری کیوں کرے گا، نواز شریف پہلے ملک میں لگی آگ بجھائیں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آگ لگی ہوئی ہے لوگ بے روز گاری اور مہنگائی کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں نواز شریف کو چاہئے کہ وہ اپنا وقت پاکستان میں گزاریں۔
نوشہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ نواز شریف بار بار بیرون ملک کے دوروں پر روانہ ہوجاتے ہیں، جس ملک میں آگ لگی ہو، دہشت گردی ہو اور جہاں کوئی کرکٹ ٹیم کھیلنے نہیں آتی وہاں کوئی سرمایہ کاری کرنے کیوں آئے گا، نواز شریف کو چاہئے کہ مذاکرات کی سربراہی کریں اور دوروں کے بجائے امن پر زور لگائیں۔
عمران خان نے کہاکہ یہاں کئی ایسے گروپ ہیں جنہیں بیرون ممالک سے پیسے ملتے ہیں کہ پاکستان کو حالت جنگ میں رکھا جائے، پہلے طالبان کا ایک گروپ تھا اور اب 40 بن چکےہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک گزشتہ 9 سال سے حالت جنگ میں ہے اور اس جنگ میں سب سے زیادہ فاٹا اور خیبر پختونخوا متاثر ہوا، ان علاقوں میں صرف ایک سال میں 250 حملے ہوئے ہیں جس سے لوگوں کا معاشی قتل ہورہاہے۔ تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھاکہ 9 سال میں پہلی بار سیاسی حکومت مذاکرات کرنے جارہی تھی لیکن ڈرون حملےمیں حکیم اللہ کو ہلاک کرکے پاکستانی قوم کے خلاف سازش کی گئی اور مذاکرات کو سبوتاژ کردیا۔
خیبر پختونخوا کے وزرا کی کرپشن کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال عمران کا کہنا تھاکہ ہم امن اور کرپشن کے خلاف نعرہ لگا کر حکومت میں آئے ہیں اگر کوئی وزیر کرپشن میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔