صدرزرداری یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانا چاہتے تھے چوہدری نثار
میاں نواز شریف نے اس پیغام کے جواب میں کہا کہ ہمیں اس معاملے میں ملوث نہ کریں، چوہدری نثار
KARACHI:
چوہدری نثار نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری پہلے ہی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے تنگ تھے اور انھیں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانا چاہتے تھے۔
چوہدری نثار نے مزید کہا کہ صدرزرداری نے نواز شریف کو بھجوائے گئے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن اس معاملے میں اگر حمایت نہیں کرتی تو مخالفت بھی نہ کرے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ صدر کو ڈر تھا کہ اگر مسلم لیگ ن نےان کی جماعت کے کینڈیڈیٹ کے مقابلے میں اپنا کوئی کینڈیڈیٹ کھڑا کر دیا یا مسلم لیگ ق کے ساتھ اشتراک کر لیا تو صدر کیلئے اپنی جماعت کا وزیراعظم مقرر کرنا مشکل ہو جائے گا۔
میاں نواز شریف نے اس پیغام کے جواب میں کہا کہ ہمیں اس معاملے میں ملوث نہ کریں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میاں نواز شریف کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر صدر زرداری اس معاملے پرخاموش ہو گئے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ صدر زرداری نے ایک سال پہلے بھی مری میں ملک ریاض کے زریعےبھجوائے گئے ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی مگر انکی جماعت نے یہ آفر قبول نہیں کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار نے اپنےپارلیمنٹ چیمبر میں ایکسپریس کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین سال پہلے صدر زرداری نے ایک غیر سیاسی دوست کے زریعے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کولندن میں پیغام بھجوایا کہ وہ یوسف رضا گیلانی سے تنگ آچکے ہیں اورانھیں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔