منورحسن کا دہشت گردوں کو شہید قرار دینے کا بیان گمراہ کن اور ذاتی فائدے کیلئے ہے پاک فوج
شہداکےاہل خانہ منورحسن سےغیرمشروط معافی کامطالبہ کرتےہیں،امیدہےجماعت اسلامی اپنی پوزیشن واضح کرےگی، ترجمان پاک فوج
پاک فوج نے امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کی جانب سے دہشت گردوں کو شہید قرار دینے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کو گمراہ کن اور ذاتی فائدے کے لیے قرار دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران دیا گیا منور حسن کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے اور اس سے پاک فوج میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، دہشت گردوں کو شہید قرار دے کر فوج کے شہدا کی تذلیل کی گئی ہے، مولانا مودودی کی جماعت کےامیرکی جانب سےفوجیوں کے خلاف بیان بدقسمتی ہے، منور حسن کا بیان گمراہ کن اور ذاتی فائدے کے لیے ہے، شہدا اور ان کے اہل خانہ کو منور حسن کی توثیق کی ضرورت نہیں۔ ترجمان نے منورحسن کے بیان کو گمراہ کن قراردیا اور کہا کہ یہ بیان تبصرے کے قابل بھی نہیں ہے، پاک فوج وطن کی مخلص ہے اور اپنے دشمنوں سے بخوبی آگاہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج کے شہدا کے اہل خانہ سید منورحسن سے غیرمشروط کا مطالبہ کرتے ہیں جب کہ فوج امید کرتی ہے کہ جماعت اسلامی اس بیان کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے گی۔