پی آئی اے کی امریکا پروازوں کی بندش کیخلاف اوورسیز پاکستانی میدان میں آگئے

سمندر پار پاکستانیوں کی درخواست پر وفاقی محتسب نے پی آئی اے حکام کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

وفاقی محتسب نے پی آئی اے حکام کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا (فوٹو: فائل)

لاہور:
پی آئی اے کی امریکا کے لیے پروازیں بند ہونے پر 8 لاکھ سے زائد پاکستانی شدید متاثر ہیں، انہیں غیر ملکی ائیر لائنز سے مہنگے ٹکٹ لے کر پاکستان آنا اور جانا پڑ رہا ہے جس پر وفاقی محتسب نے پی آئی اے حکام سے وضاحت طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کو موصولہ خط کے مطابق پاکستان امریکا چیمبر آف کامرس کے رکن محمد شہباز نے 11 جنوری کو وفاقی محتسب کو خط لکھا تھا اور اس میں ان تمام مشکلات سے آگاہ کیا گیا تھا کہ وفاقی محتسب کو لکھے گئے خط میں سمندر پار پاکستانیوں نے پی آئی اے کے امریکی فضائی آپریشن بند ہونے پر اپنی مشکلات کا اظہار کیا تھا۔


وفاقی محتسب کو لکھے گئے خط میں سمندر پار پاکستانیوں نے پی آئی اے کو امریکا میں درکار قانونی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی اور وفاقی محتسب کو بتایا کہ پی آئی اے کا امریکا کے لیے فضائی آپریشن بند ہونے سے 8 لاکھ پاکستانی متاثر ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پی آئی اے نیویارک، شکاگو اور ٹیکساس کے لیے پروازیں چلایا کرتی تھی پی آئی اے حکام نے دو سال قبل مالی خسارے کے باعث امریکا کے لیے اپنی پروازیں بند کردی تھیں جبکہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر امریکی حکام کی طرف سے پی آئی اے پر براہ راست پروازوں پر پابندی لگا دی گئی تھی امریکا جانے والی پروازوں کے یورپ میں سیکیورٹی چیک کے لیے رکنے سے پروازوں کی لاگت میں اضافہ ہوگیا تھا۔
Load Next Story