اسٹیل مل کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دینگے شمشاد قریشی

نام نہاد جمہوری حکمرانوں کا پاکستان اسٹیل کی نجکاری اور ڈائون سائزنگ کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے گا۔

شمشاد قریشی نے کہا کہ نام نہاد جمہوری حکمرانوں کا پاکستان اسٹیل کی نجکاری اور ڈائون سائزنگ کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے گا۔ فوٹو: فائل


پاکستان اسٹیل میں کے حالیہ ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کرنے والی نومنتخب سی بی اے پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سی بی اے شمشاد قریشی کی زیرِ صدارت مرکزی سی بی اے آفس، بن قاسم، کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے آغاز میں ادارے کے محنت کشوں کی جانب سے مسلسل چوتھی دفعہ بھرپور اعتماد کا ووٹ دینے اور دیگر تمام ٹریڈیونینز کے اتحاد کے مقابلے میں پیپلز ورکرز یونین کو سی بی اے منتخب کرنے پر دلی کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی بی اے شمشاد قریشی نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اسٹیل کے محنت کشوں نے پیپلز ورکرز یونین کو سی بی اے منتخب کرکے دراصل موجودہ حکومت کی نجکاری پالیسی کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوری حکمرانوں کا پاکستان اسٹیل کی نجکاری اور ڈائون سائزنگ کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے گا۔ اجلاس سے وائس چیئرمین محمد علی زرداری، صدر دھنی بخش سموں، جنرل سیکریٹری سید حمید اللہ اور سیکریٹری اطلاعات مرزا طارق جاوید نے بھی خطاب کیا۔

Load Next Story