حکومت کا شہریوں سے ’’مذاق‘‘ انتظامیہ نے نان روٹی 10 اور چپاتی کی قیمت 8 روپے مقرر کر دی

120 گرام کا تندوری نان 10 روپے 110 گرام وزن کی روٹی اور چپاتی 8 روپے کی ہو گی، حکم نامہ جاری

تندور مالکان ڈیجیٹل ترازو دکان اور تندور پر رکھیں، تندوری نان، روٹی اور چپاتی کے نئے سرکاری نرخ نمایاں جگہ آویزاں کیے جائیں۔ فوٹو: فائل

BERLIN:
کراچی میں تندوری روٹی کی قیمت مقرر کردی گئی، کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق روٹی کی قیمت اس کے وزن کے مطابق ہوگی۔

حکومت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق 120 گرام پیڑے کا تندوری نان 10 روپے کا ہوگا جبکہ 110 گرام پیڑے کی تندوری روٹی یا چپاتی 8 روپے کی ہوگی یہ قیمت کراچی کے تمام اضلاع میں نافذالعمل ہوگی، حکم نامے میں تندور مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل وزن کرنے کی مشین اپنی دکان اور تندور پر نمایاں جگہ پر رکھیں گے، اور تندوری روٹی اور چپاتی کی نئی سرکاری قیمت کو واضح طور پر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں گے، ہر معیار کے تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس شہریوں کو سرکاری قیمت پر روٹی فراہم کریں گے۔


نان ڈی گریڈیبل پلاسٹک کی تھیلیوں میں روٹی کی فروخت ممنوع ہو گی تندور مالکان ، ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روٹی بنانے والے عمل اور عملہ کی صفائی کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنائیں گے، واضح رہے کہ شہر بھر میں پوش اور متوسط علاقوں میں نان، روٹی اور چپاتی کی قیمت الگ الگ وصول کی جارہی ہے تندوری نان اور روٹی 12 سے 15 روپے اور چپاتی 10 سے 12 میں فروخت کی جارہی ہے۔

شہریوں کی جانب سے تندوری روٹی کی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج کے باوجود ریسٹورنٹ مالکان اور تندور مالکان کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی، نان، روٹی اور چپاتی کی قیمتوں میں اضافے کے استفسار تندور مالکان کہتے ہیں کہ آٹا مہنگا مل رہا ہے، گیس کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے ہم روٹی کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نان اور تندور روٹی کے نرخ شہریوں کے ساتھ سنگین مذاق ہے حکومت ان نرخوں کو نافذ بھی کرے تو شہریوں کو فائدہ ہوگا۔
Load Next Story