نومولود بچی کی ہلاکت سول اسپتال کی انتظامیہ ذمے دار قرار
واقعہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا، تحقیقاتی ٹیم نے ڈائریکٹر این آئی سی ایچ سے 3 دن میں جواب طلب کر لیا
قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں آتشزدگی کے باعث نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق واقعہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا سے تین دن میں جواب طلب کرلیا، قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والی نومولود بچی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے احکامات پر بنائی جانے والی چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیارکی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اسپتال کا 10 جنوری کو دورہ کیا، اسپتال کے پیڈیاٹرک سرجیکل وارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
انکیوبیٹر میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، انکیوبیٹر میں موجود آکسیجن شارٹ سرکٹ کے باعث آگ کا سبب بنی، سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی جس کے مطابق واقعہ 6 بج کر 22 منٹ پر پیش آیا، جب واقعہ پیش آیا اس وقت اسپتال کا عملہ موجود نہیں تھا۔ وارڈ میں کوئی ایمرجنسی خارجی دروازہ موجود نہیں تھا، ایک ہی داخلی اور خارجی راستہ تھا، انکیوبیٹر روم میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی اسپتال کا عملہ موجود نہیں تھا۔
تحقیقاتی کمیٹی نے بچی کے والدین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے ہیں جس کے مطابق حادثہ صبح 4 بجے پیش آیا جبکہ ریسکیو آپریشن 6 بج کر 22 منٹ پر شروع ہوا، تحقیقات کے دوران اسپتال کے پیرامیڈک اسٹاف، انتظامیہ اور ڈاکٹرز سے بھی بیانات لیے گئے ہیں، خاکستر ہونے والا انکیوبیٹر بھی زائد المیعاد تھا۔
تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے اسپتال میں انکیوبیٹر مشین فراہم کرنے والے کمپنی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کمپنی کے ساتھ مل کر حادثات سے بچنے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی، تحقیقاتی ٹیم نے ایگزیکیٹوو ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا سے تین دن میں جواب طلب کرلیا ہے، کمیٹی اپنی ابتدائی رپورٹ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کرے گی۔
اس حوالے سے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں آتشزدگی کا واقعہ غفلت کا نتیجہ ہے، اگر آگ بھی لگ گئی تھی تو بچے کو بچانے کی کوشش کرنا چاہیے تھی، کمیٹی نے متاثرہ خاندان، متعلقہ ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے، واضح رہے کہ واقعہ 9 جنوری کی صبح 6 بج کر 22 منٹ پر پیش آیا تھا ۔