سائٹ جناح برج گل بائی پر ٹریفک جام ڈاکو شہریوں کو لوٹتے رہے

ہیوی ٹریفک نے اہم شاہراہوں پر ٹریفک نظام درہم برہم کردیا،مرزا آدم خان روڈ،شیرشاہ، ماڑی پورٹرک اڈا اورہاکس بے روڈمتاثر

ہیوی ٹریفک نے اہم شاہراہوں پر ٹریفک نظام درہم برہم کردیا،مرزا آدم خان روڈ،شیرشاہ، ماڑی پورٹرک اڈا اورہاکس بے روڈمتاثر۔ فوٹو: فائل

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد سڑکوں پر آنے والے ہیوی ٹریفک نے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔

شہری بدترین ٹریفک جام میں پھنس گئے جس کے باعث انھیں اعصاب شکن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا،لٹیروں نے بھی ٹریفک جام کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کو اسلحے کے زور پر سر راہ یرغمال بنا کر بڑی آسانی سے نقدی ، موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم کر دیا۔


گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے گزشتہ روز ہڑتال ختم ہونے کے بعد کراچی پورٹ اور ڈیپ سی پورٹ سے نکلنے والے ہیوی ٹریفک نے شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا جس کے باعث سائٹ ایریا،کیماڑی ،جناح برج ، گل بائی پراچہ چوک ، مرزا آدم خان روڈ ، شیرشاہ ، ماڑی پور ٹرک اڈا اور ہاکس بے روڈ سمیت دیگر علاقوں کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا،ٹریفک پولیس بھی اس صورتحال پر قابو پانے میں بری طرح سے ناکام دکھائی دی۔

مال بردار گاڑیوں کی طویل قطاروں میں عام شہری بھی اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر حسرت و یاس کی تصویر بنے دکھائی دیے،سائٹ کے علاقے جے بی گودام کے قریب بدترین ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے کار سوار شہری ارسلان سے ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جس کا مقدمہ انھوں نے سائٹ بی تھانے میں درج کرادیا۔
Load Next Story