بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے حارث رؤف بھی سلیکٹرز کی توجہ کا مرکز
مصباح الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے متوقع
بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے حارث رؤف بھی سلیکٹرز کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔
ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے متوقع ہے جس میں ممکنہ طورپر قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں دھوم مچانے والے حارث رؤف بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کو متعارف کروایا تھا جو فرنچائز کے کوچ عاقب جاوید کی جانب سے ٹرائلز کے دوران دریافت کیا گیا تھا اور نوجوان پیسر بگ بیش کے حالیہ سیزن میں شاندار کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔