مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

حکومت بتائے مریم نواز کی درخواست پر تاخیر سے فیصلہ کیوں کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ

حکومت بتائے مریم نواز کی درخواست پر تاخیر سے فیصلہ کیوں کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ 7 دنوں میں فیصلہ کیا جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کن وجوہات کی بنا پر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ وکیل نے کہا کہ مریم نواز کے والد علیل ہیں، لہذا ہماری درخواست ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔


یہ بھی پڑھیں: کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش منظور کرلی

عدالت نے ریمارکس دیے وفاقی حکومت کو سات دن کا وقت دیا تھا، حکومت بتائے مریم نواز کی درخواست پر تاخیر سے فیصلہ کیوں کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر تحریری جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابینہ نے چوہدری شوگرمل کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش منظور کی ہے۔
Load Next Story