اے این ایف نے راناثناءاللہ کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کو حقائق اور قانون کے متصادم ضمانت دی، اے این ایف

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کو حقائق اور قانون کے متصادم ضمانت دی، اے این ایف۔ فوٹو : فائل

اے این ایف نے راناثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔


اے این ایف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کو حقائق اور قانون کے متصادم ضمانت دی، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ نہ صرف ٹرائل پر اثر انداز ہوگا بلکہ اعلیٰ عدلیہ کے طے شدہ اصولوں کے متصادم بھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثنااللہ کو موٹر وے سے گرفتار کرکے گاڑی سے 15 کلو گرام منشیات برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story